حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) میں مورخہ 8 مارچ 2026 کو رمضان دسترخوان کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان وومن ونگ کنول شوزب کی ہدایت اور صدر وومن ونگ سندھ سیرینہ خان کی رہنمائی میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی سینئر نائب صدر صدف شیخ نے کی جبکہ نگرانی سینئر نائب صدر انیسہ صدیقی اور جنرل سیکریٹری ڈویژن حیدرآباد قمر چیمہ نے کی۔
اس تقریب میں وومن ونگ سندھ کی اراکین، حیدرآباد ڈویژن کی خواتین عہدیداران اور بڑی تعداد میں خواتین ورکرز نے شرکت کی۔ شرکاء میں نائب صدر روزینہ بھٹو، ڈی جی ایس عظمیٰ رضوان، جوائنٹ سیکریٹری شاہین عمران، اور دیگر نمایاں عہدیداران شامل تھیں۔
تقریب کے دوران خواتین نے اجتماعی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے عمران خان کی صحت، سلامتی اور جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس کے علاوہ تمام اسیرانِ حق اور خاص طور پر صدر پاکستان وومن ونگ کنول شوزب کے لیے بھی دعا کی گئی، جو طویل قید کے باعث اپنے گھر اور بچوں سے دور ہیں۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور حق و انصاف کی جدوجہد میں کامیابی نصیب فرمائے۔


