مظاہرین نے زندہ جلانے والے سپاہیوں ذوالفقار اور آصف کو سپرد خاک کر دیا گیا

اسکردو(ایچ آراین ڈبلیو)حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران جان بحق ہونے والے سپاہی ذوالفقار اور آصف کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق، ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی کی شہادت کےبعد اسکردو میں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کیے، جن کے دوران مظاہرین نے ان دونوں سپاہیوں کو زندہ آگ لگا دی۔ شدید جھلسنے کے نتیجے میں دونوں سپاہی جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سپاہیوں کی پوشیدہ اور پر وقار تدفین کے موقع پر اہل خانہ اور فورسز کے اہلکار موجود تھے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں