61

غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو قتل کر دیا، پولیس تحقیقات میں مصروف

لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)لیہ کے علاقے چک نمبر 221 ٹی ڈی اے میں ایک دلخراش واقعے میں عبدالرحمان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن 33 سالہ حفصہ رحمٰن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ گھر کے اندر تلخ کلامی کے بعد پیش آیا اور ملزم نے گولیاں مار کر اپنی بہن کی جان لے لی۔ قتل کے بعد ملزم آلہ قتل پسٹل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس ایچ او Nagina Parveen (Press Club Multan) کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں