لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے نے مسافروں اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے کے مطابق:
اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔
مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ اضافہ 9 مارچ سے لاگو ہوگا۔
کرایوں میں اضافے کا مقصد ریلوے کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانا اور چلانے کے اخراجات کو پورا کرنا بتایا گیا ہے۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی اس کے مطابق کریں۔


