فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سہیل اختر سکھیرا، آر پی او فیصل آباد نے اردل روم میں پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی، جس میں ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز، غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاران کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔
سزا کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
ایس ایچ او باہلک، انسپکٹر رائے آصف خان کو رینک میں تنزلی دے کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کر دیا گیا اور بعد میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
دو کانسٹیبلز فخر عباس اور ساجد علی کو بھی نوکری سے برخاست کیا گیا۔
اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ محکمہ میں کرپٹ، نااہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران اپنا قبلہ درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاران کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔
آر پی او نے شہریوں کو یقین دلایا کہ گاتھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے گا اور شہریوں کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


