چاغی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع چاغی کے علاقے لیجے میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل میں کرنٹ لگنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خلیل احمد حسنی ولد محمد افضل حسنی سکنہ شے سالار، عمر تقریباً 16 سال، ٹیوب ویل کے قریب موجود تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد مقامی لوگ اور اہل خانہ جائے حادثہ پر پہنچے اور نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی قرار دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


