53

ڈی پی او اوکاڑہ کا تھانہ چورستہ میاں خاں کا دورہ، عوامی سہولیات اور پولیس کارکردگی کا جائزہ

اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ چورستہ میاں خاں کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک پر موجود پینڈنگ درخواستوں، روزنامچہ اور دیگر ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر حوالات، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں سے کارکردگی کے حوالے سے استفسار کیا گیا۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانہ عوام کے لیے انصاف کا پہلا دروازہ ہے اور شہریوں کے ساتھ عزت، وقار اور خوش اخلاقی سے پیش آنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں