44

سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست آئی آر میں بھی شامل تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم محمد حسین ولد زرین خان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں