44

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم بنام حق نواز والد محمّد بخش زخمی حالت میں کار سمیت گرفتار مقابلہ ، شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31dروڈ کے قریب ہوا ، کار لفٹر گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک کار لفٹر شدید زخمی ہوگیا
زخمی ملزم کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ٹی ٹی پستول 30بور موبائل فون اور جعلی نمبر پلیٹ کیش برامد ہوا ، زخمی ملزم کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں