گجرپورہ(ایچ آراین ڈبلیو) کالج سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے دو اوباش نوجوان گجرپورہ پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران بھوگیوال روڈ سے گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق، ملزمان نوید اور عمر کالج جانے والی لڑکیوں پر آوازیں کستے، ہراساں کرتے اور چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔ پولیس نے معاملے کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو لڑکیوں کے ساتھ ہراساں کرنے کے واضح شواہد موجود ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواتین سے چھڑ چھاڑ، ہراساں کرنا اور جنسی استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔


