لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں تاریخ کی پہلی E ٹیکسی سکیم کا آغاز ہو رہا ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج کریں گی۔اس سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 E وہیکل فراہم کی جائیں گی، جس میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ خواتین ڈرائیوروں کی گاڑیوں کا رنگ الگ ہوگا تاکہ انہیں آسانی سے شناخت کیا جا سکے۔
حکومت پنجاب مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت برداشت کرے گی۔
واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں کی جائے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ہر E ٹیکسی میں پینک بٹن نصب ہوگا، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک رہے گا۔
ای ٹیکسی کی گاڑیاں InDrive اور Yangoo ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی اور پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی تاکہ مسافر اور ڈرائیور دونوں کے لیے سفر آسان اور محفوظ ہو۔


