کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے7اپریل 2026سےشروع ہونےوالےنہم ودہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا ہیکہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔ بعد ازاں 7اپریل کو (صبح) دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔8اپریل کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لا زمی) نارمل کورس، سندھی نارمل کورس(لازمی)، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،9 اپریل (صبح) نہم جماعت حیاتیات (نظری) پرچہ اول، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم،10اپریل (صبح)حیاتیات (نظری) پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت،علم بدن وحفظان صحت پرچہ اول،تاریخ ہندو پاکستان پرچہ اول،غذااورتغزیہ نظری،کمپیوٹراسٹیڈیز(اختیاری، نظری)، 11اپریل(صبح) نہم جماعت طبیعات(نظری) پرچہ اول، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 13اپریل(صبح) دہم جماعت انگریزی لاز می (پرچہ اول)،(دوپہر)جنرل گروپ نہم جماعت انگریزی لازمی(پرچہ اول)،14اپریل (صبح)نہم جماعت کیمیا(نظری)پرچہ اول،دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم)، 15 اپریل(صبح)دہم جماعت طبیعات نظری (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت جنرل سائنس پرچہ اول، 16اپریل (صبح) نہم جماعت انگریزی لازمی پرچہ اول، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات پرچہ دوم، انتظام برائے اصلاح خانہ پرچہ دوم، اسلامک اسٹیڈیز پرچہ دوم، تاریخ اسلام پرچہ دوم، 17اپریل (صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان (پرچہ دوم)، دوپہر (جنرل گروپ) نہم جماعت اسلامیات (لازمی)، مذہبی علوم، 18اپریل (صبح) نہم جماعت اسلامیات لازمی پرچہ اول، مذہبی علوم، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 20 اپریل(صبح) دہم جماعت کیمیا نظری پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)، ملبوسات و پارچہ بافی (پرچہ دوم)، 21 اپریل (صبح) نہم جماعت اردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، انگریزی ادب، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت تجارتی جغرافیہ، (پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ اول) اختیاری، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم)، 22اپریل(صبح) دہم جماعت ریاضی پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جاعت ریاضی پرچہ اول، 23 اپریل (صبح) نہم جماعت ریاضی پرچہ اول، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ پرچہ دوم، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)، 24 اپریل (صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)، اسلامک اسٹیڈیز پرچہ اول، تاریخ اسلام پرچہ اول، 25 اپریل (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 27 اپریل (دوپہر) نہم و دہم جماعت بریل نظری (پرچہ اول)، عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل پرچہ اول،28 اپریل (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت بریل نظری (پرچہ دوم)، عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم)، 29 اپریل (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، پرچہ اول، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی پرچہ اول، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ اول (نظری)،30 اپریل (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب اختیاری (پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم)، 2 مئی(دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری (پرچہ اول)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ اول)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے۔
89


