اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آج اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 146 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی لوگ خوفزدہ ہو گئے اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔


