40

کراچی؛ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔

ملزمان شہری سے واردات کررہے تھے، گشت پر مامور پولیس موقع پہ پہنچی اور ملزم جمیل ولد محمد رمضان کو نہایت حکمتِ عملی سے گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، شہری سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ الگ سے غیر قانونی اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں تھانہ گلبہار سے گرفتار ہوچکا ہے، جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں