باغبانہ پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، بین الصوبائی اسمگلر گرفتار

خضدار(ایچ آراین ڈبلیو) باغبانہ پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر عبدالقادر کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے تقریباً 5000 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انڈس کرولا کار میں منشیات منتقل کرنے کی مہارت دکھائی اور منشیات کراچی منتقل کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف باغبانہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی خضدار نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں