گجرات(ایچ آراین ڈبلیو) ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو صبح 07:16 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ شہباز پور چناب پل، جلالپور جٹاں کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 50 سالہ مقصود احمد ولد محمد حسین (سکنہ چھنی گوندل، سیالکوٹ) سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی میت پولیس کی موجودگی میں سول ہسپتال جلالپور جٹاں منتقل کر دی گئی۔
حادثے میں 55 سالہ شکیل احمد ولد محمد یوسف (سکنہ سیالکوٹ) زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


