دوست نے دوست کو اغواء کے بعد قتل کر دیا

اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز نہر لوئر باری دوآب سے ملنے والی مرزا فرحان بیگ کی نعش کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرزا فرحان بیگ کو اس کا ہی دوست معظم شاہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء کے بعد قتل کر دیا۔

تحقیقات کے مطابق:

ملزمان نے نوجوان کو اغواء کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم معظم شاہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کیا، جس سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے قتل کی وجوہات معلوم کرنے اور تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرزا فرحان بیگ کی گمشدگی کے وقت درج اغواء کی ایف آئی آر میں موجود گواہ خود قاتل نکلا، اور ملزمان دوران فرار ورثاء کے ساتھ مل کر مرزا فرحان کی تلاش بھی کرتے رہے۔

تحقیقات جاری ہیں اور پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے تاکہ تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں