لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی اشتہاری،روپوش و مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ یونیورسٹی کی حدود مولوی شاخ پر لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔
راضی خان شر مرڈر کیس میں ملوث دو ملزمان مستی خان شر اور نثار شر آلائے قتل پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار۔
گرفتار ملزمان کیس کرائم نمبر 05/2025 زیر دفعہ 302PPC میں نامینیٹ ملزم ہیں۔
ملزم نثار شر سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ 08/2025 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کے گرفتار ملزمان اور مقتول کا رشتیداری معاملے پر تنازعہ تھا۔


