مانگا منڈی(ایچ آراین ڈبلیو)مخالفین کو پھنسانے کے لیے باپ نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔چوہنگ پولیس کو پانچ سالہ اذان کے اغوا کی اطلاع ملی جس کے بعد بچے کی لاش کاہنہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ والدہ کے بیان پر درج ہوا۔تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر بچے کو باپ کو گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم اعظم نے بنیٹے کو قتل کرنے اعتراف کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا اور قتل کی واردات میں ملزم کے ساتھ ایک اور ساتھی ملوث ہے، ملزمان نے مخالف کو پھنسانے کے لیے اپنے بیٹے کو قتل کیا ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے رضویہ جہانگیر آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس کاکہنا تھا کہ جہانگیرآباد میں واقع ایک گھرمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجہاں ملزم جاوید نشےکی حالت میں گھرمیں داخل ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر گولی چلا دی۔ گولی خاتون کی گردن میں لگی اور پار ہو کر بیٹے کو جا لگی۔


