لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اسلامی کیلنڈر کے مطابق 17 فروری بروز منگل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ (5:03) پر رمضان المبارک کے نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ تاہم، سورج سے تقریباً ساڑھے تین منٹ قبل غروب ہونے کی وجہ سے سعودی عرب اور دیگر ممالک میں چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
ماہِ رمضان کے آغاز کے حوالے سے علماء کے مطابق 18 فروری بروز بدھ شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر زیادہ ہوگی اور دیگر تمام احوال بھی مناسب رہیں گے۔ چاند افق پر تقریباً ایک گھنٹے تک دکھائی دے گا اور ہر عام و خاص شخص اسے کھلی آنکھ سے دیکھ سکے گا۔
اس بنیاد پر امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 19 فروری بروز جمعرات کو اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، ان شاء اللہ۔


