لاہور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں سونا برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی کے دوران دبئی جانے والے مسافر شہزاد احمد کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہو گئیں۔

اے ایس ایف کے مطابق برآمد ہونے والے سونے کا وزن 2 کلوگرام سے زائد ہے۔ سونے کو ضبط کرنے کے بعد ملزم کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں