کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف متعدد روڈ چیکس اور کارروائیاں کیں۔
کاروائیوں کے دوران 43.8 کلو گرام چرس، 8 کلو گرام افیون اور 26 کلو گرام سلو برآمد کی گئی، جنہیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 33.13 ملین ڈالر ہے، جس سے اس کارروائی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مستقل طور پر سرگرم ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔


