کاٹھور کے قریب ایم نائن موٹروے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم

کاٹھور(ایچ آراین ڈبلیو)ایم نائن موٹروے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان شدید حادثہ پیش آیا، جس کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر حادثے کی جگہ اور آس پاس کے علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔ ساتھ ہی تیل کے اخراج کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید ہدایت کی کہ ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت رسائی کے لیے راستہ کلیئر رکھا جائے اور دیگر گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے تاکہ امدادی کارروائی متاثر نہ ہو۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور ٹینکر میں شدید نقصان ہوا ہے، تاہم متاثرین کی تعداد اور زخمیوں کی تفصیلات موصول ہونے کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں