جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)محمد کوسوں گوٹ سے دس دن قبل اغوا کی گئی حاملہ عورت صبرو کی لاش آج مل گئی۔ صبرو، بابر علی پٹھان کی زوجہ اور چار بچوں کی ماں تھی، جو گھر گھر کپڑے بیچ کر گزارا کرتی تھیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق صبرو کے ساتھ اغوا کے بعد کئی دن تک مسلسل زیادتی کی گئی اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ لاش کی حالت گل سڑ چکی تھی، اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
سب سے تشویشناک امر یہ ہے کہ اس سنگین جرم کے باوجود ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
مقامی رہنماؤں اور عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے، مقدمہ درج کروانے اور ذمہ داروں کو تحفظ دینے کے بجائے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


