دیوان پریس کلب کی خبر پر فوری ایکشن، خطرناک بجلی کی تاریں ہٹا دی گئیں

بورے والا(ایچ آراین ڈبلیو)سلمان ٹاؤن، گلی نمبر دو، مرضی پورہ میں بجلی کی ننگی اور خطرناک تاروں کے مسئلے پر دیوان پریس کلب کی نشاندہی رنگ لے آئی۔ خبر کے مطابق تاریں زمین پر بکھری ہوئی تھیں اور گھریلو میٹرز کی تاریں مکینوں کے دروازوں پر خطرناک انداز میں لٹک رہی تھیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔

خبر نشر ہونے کے بعد ایکسین واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ واپڈا کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے خطرناک تاروں کو درست کیا اور شہریوں کو ممکنہ جانی نقصان سے محفوظ بنایا۔

زیرِ نظر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واپڈا کا عملہ مکمل مستعدی کے ساتھ مرمتی کام میں مصروف تھا۔ علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی پر دیوان پریس کلب اور واپڈا حکام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل پر فوری ایکشن لیا جاتا رہے گا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافت نے ایک بار پھر عوامی مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا اور ثابت کر دیا کہ باخبر صحافت عوام کی اصل آواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں