سی آئی اے انچارج شفیق قمر کی تعیناتی پر سماجی و صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو) سی آئی اے ساہیوال کے نئے انچارج شفیق قمر کی تعیناتی پر مختلف سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

ینگ جرنلسٹ میڈیا ٹیم نے شفیق قمر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں سی سی ڈی کے سب انسپکٹر رانا اسد بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ٹیم کی جانب سے انہیں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا گیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

شفیق قمر کو ایک محنتی، ایماندار اور خوش اخلاق پولیس افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست رویے کی بدولت وہ عوامی حلقوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی سے ساہیوال میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں