روات میں فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، عمارت مکمل لپیٹ میں

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)روات کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں کپڑے اور پولیئسٹر کی مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جو شدت اختیار کرنے کے بعد بے قابو ہو گئی ہے اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کی شدت کے پیشِ نظر اسلام آباد، واسا اور دیگر اضلاع سے بھی امدادی اداروں کے فائر بریگیڈ طلب کر لیے گئے ہیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کی سربراہی میں فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے، تاہم فیکٹری میں موجود پولیئسٹر فائبر اور دیگر جلنے والے میٹریل کی وجہ سے آگ بجھانے میں ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور عمارت میں موجود کسی بھی شخص کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں