ستھرا پنجاب میں نوجوان ملازم ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو) نواحی گاؤں 157/ای بی کا نوجوان شہزاد، جو ستھرا پنجاب میں بطور ڈرائیور ملازم کام کر رہا تھا، دوران ڈیوٹی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔

متوفی شہزاد اپنی بوڑھی ماں، نابینا بھائی اور دو بہنوں کا واحد سہارا تھا، جو اپنوں کا پیٹ پالنے کے لیے ستھرا پنجاب آیا تھا۔ اس کے اچانک انتقال سے خاندان شدید صدمے کا شکار ہے۔

متوفی کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا سے داد رسی اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں