فیکٹری میں کام کے دوران ورکر محمد عمران کی مبینہ ہلاکت

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو) محلہ غلام محمد ٹاؤن بیس لائن میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران ایک ورکر محمد عمران کی مبینہ طور پر ہلاکت ہو گئی۔ متوفی کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے پوسٹمارٹم ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔

متوفی محمد عمران دنیا پور کا رہائشی تھا اور اس کی شادی چیچہ وطنی میں ہوئی تھی۔ وہ ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کا باپ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد عمران فیکٹری میں ہی مقیم تھا اور اس کی ہلاکت کرنٹ لگنے یا گرنے کے نتیجے میں ہوئی، تاہم ابھی تک اس کی موت کی صحیح وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں