حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی محتسب اعلیٰ اور ڈسٹرکٹ ایڈوائزر طارق محمود رحمانی 12 فروری بروز جمعرات کو یونین کونسل 41، ماچھی سنگھ چوک، مرلے ٹبی بنگلہ میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں عوامی شکایات سنیں گے اور انہیں حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
طارق محمود رحمانی نے بتایا کہ تمام صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کسی بھی صوبائی محکمے کی جانب سے ہونے والی زیادتی یا ظلم کی اطلاع شہری ای میل، ہیلپ لائن 1050 پر کال، یا سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں یا ڈاک کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔
اطلاع دی گئی ہے کہ وصول شدہ شکایات کو 45 دن کے اندر ازالہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت انصاف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔


