تھانہ بلدیہ پولیس نے 19 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر کے فریادی کے حوالے کر دی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بلدیہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناتھا خان چوک حر کیمپ سے شبیراں زوجہ حاجی کھوسو کے گھر سے 6 فروری 2026 کو ہونے والی چوری شدہ 19 لاکھ 74 ہزار روپے (19,74,000) برآمد کر کے فریادی کے حوالے کر دیے۔

ایس ایچ او تھانہ بلدیہ گلزار تنیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے ذریعے رقم برآمد کی۔ برآمد شدہ رقم آج ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر میں فریادی شبیراں کھوسو کے حوالے کی گئی، جنہوں نے ایس ایس پی اور تھانہ بلدیہ پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں