ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ نور شاہ کی حوالات سے چوری کے مقدمے میں گرفتار دو قیدی فرار ہوگئے، جس پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سخت نوٹس لے لیا۔
واقعے کے بعد تھانہ نور شاہ کے ایس ایچ او محمد شفیق قمر کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور ریڈ جاری کر دیے ہیں۔


