تیز رفتار کار کی رکشہ سے ٹکر، ایک شخص زخمی، ڈرائیور فرار

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو)تیز رفتار کار کے رکشہ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثہ تعلقہ دوڑ لیاری روڈ پر رند پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے رکشہ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رکشہ کا اگلا حصہ شدید طور پر نقصان پہنچا۔

زخمی کی شناخت بشام رند کا رہائشی عبدالحفیظ عرف کالو رند کے طور پر ہوئی، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے کار سوار کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں