سونے کی قیمت میں 11,700 روپے کا اضافہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10,030 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21,400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں