چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت کے جشن کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد شہر کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ہے۔

لاہوری اپنے روایتی انداز میں بسنت کا جشن منا رہے ہیں، اور اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسے میں چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہ رہے اور بسنت کے جشن میں شامل ہوئے۔ گلوکار نے بسنت کے رنگوں کے مطابق تیز گلابی لباس پہن رکھا تھا اور پتنگ اٹھا کر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں