اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ قرعہ اندازی کے دوران خوش نصیبوں کے لیے شاندار انعامات رکھے گئے ہیں۔
پہلے انعام کے فاتح کو 30 لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیب منتخب ہوں گے اور ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اسی طرح تیسرے انعام کے لیے 1696 فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر خوش نصیب کو 18,500 روپے کا انعام دیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں عوام کو شفافیت کے ساتھ حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا اور تمام فاتحین کو انعامات کی ادائیگی کے لیے متعلقہ بینک کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔


