56

اسٹریٹ کرائمز و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسٹریٹ کرائمز و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.

کراچی: ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 4 موبائل فون اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد.

کراچی: ملزمان کی شناخت عمیر, بلال, منیر اور پیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے.

کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

کراچی: ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا.

کراچی: برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KQC-6594 کا مقدمہ الزام نمبر 80/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے.

کراچی: برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KIU-1941 کا مقدمہ الزام نمبر 107/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے.

کراچی: ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرتے ہیں.

کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں.

کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.

کراچی: ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں