قصور(ایچ آراین ڈبلیو)قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں 4 سالہ بچی کے ساتھ شدید جسمانی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے برآمد ہوئی اور فوری طور پر لاہور جنرل اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک تھی، تاہم آپریشن کے بعد اب وہ خطرے سے باہر ہے۔
نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچی کے ورثاء کی شناخت کے لیے تلاش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


