کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کا سیکٹر 5-جی سعیدآباد میں مضحر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ۔
چھاپے کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان عقبی راستے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
کارخانے سے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پکڑا گیا کارخانہ احمد ولد حنیف نامی گٹکا ڈیلر کا ہے۔
ایس ایس پی صاحب کیماڑی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی انسپکٹر قمر عباس نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی عمل میں لائی۔
کارخانے سے برآمدہ مال کی تفصیل درج زیل ہے۔
▪️دو عدد ٹپ وزنی29 کلو گیلی چھالیہ۔
▪️10 کلو چونا۔
▪️06 کلو تباکو۔
▪️225 عدد پڑیاں تیار گٹکا/ماوا۔
گٹکا ڈیلر احمد اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


