راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج نے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2024 اور 2025 کے شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
تقریب میں کور کمانڈر پشاور بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کر کے وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آغاز پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور نے کہا:
“شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں وطن کی سلامتی کی ضامن ہیں۔ پاکستانی قوم کبھی اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔”
تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر پشاور نے شہداء کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کیے۔


