کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔موبائل انٹرنیٹ کی معطلی سے کاروباری افراد اور دیگر صارفین متاثر ہو رہے ہیں اور آن لائن کام اور تعلیم میں خلل پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تین دن سے معطل ہے، جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی تیسرے روز روانہ نہیں ہو سکی۔


