لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بھاٹی گیٹ، داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر شدید زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جبکہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔ سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے آثار بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے انجام دیا اور رپورٹ بعد ازاں سیل کر دی گئی ہے۔


