کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 24 گھنٹے کھلے نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل کا موقع پر ہی حل نکالا۔ دورے کے دوران اس وقت ایک حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوئی جب ایک شہری نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شناختی کارڈ پر نام کی غلطی اور باری میں تاخیر جیسی شکایات کا بھی ازالہ کیا اور نادرا حکام کو سختی سے پابند کیا کہ شہریوں کو بار بار چکر لگوانے کے بجائے ان کے کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ نادرا کے سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام شناختی دستاویزات کا حصول آسان بنایا جا سکے۔
68


