60

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑی کارروائی،مسافرسے1185 گرام سونا اور دیگر اشیاء ضبط

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی آمد پر کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے آنے والے ایک مسافر سے 1185 گرام سونا اور تجارتی مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز ضبط کر لیے۔

ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی آر کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت درج کر لی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ کسٹمز ہر قسم کی اسمگلنگ روکنے اور تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں