فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقے میں ایک خواجہ سرا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں احسان عرف حسینہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ اس کے دوست کی جانب سے کی گئی، جس کے نتیجے میں زخمی خواجہ سرا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کے پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔
فیصل آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات اور ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔


