36

پولیس کی گلشن غازی میں کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ اتحادٹاؤن پولیس کی گلشن غازی میں کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی

ملزمان کی شناخت بخت زاہد ولد عبدالغفور اور حسین ولد بلال کے ناموں سے ہوئی۔

جبکہ تیسرا ساتھی رحیم شاہ عرف باچاموقع سے فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 75 گرام کرسٹال برآمد ہوئی۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر چودھری جاوید اختر کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں