تھرپارکر(ایچ آراین ڈبلیو)غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے جبکہ غذائی قلت کے باعث ان کی قوتِ مدافعت بھی انتہائی کمزور ہو چکی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں مختلف امراض کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال مٹھی نے بتایا کہ زیادہ تر بچوں کی اموات کی بنیادی وجہ گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ بچوں کی پیدائش ہے، جس کے باعث نوزائیدہ بچوں کو ابتدائی دنوں میں شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


