کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی/ شاہد علی میمن کی عدالت میں سیلزمین سے سگریٹ کے دس پیکٹ اور کیش چھننے کا کیس کی سماعت میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد یاسین کو سات سال قید کی سزا سنادی
ان دنوں اسٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافی ہوتا چلا جارہا ہے ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئی شہری ان بے رحم ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے ، اس صورتحال میں معمولی تضاد کی وجہ سے ملزم کو رعایت دینا معاشرے کے لیے بہتر نہیں ہے ،
اس طرح کے کریمنلز نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے ،عدالت نے لکھا کہ بہت سارے شہری اپنی قیمتی جانوں اور اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں


