اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت پاکستان پر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کرنے کا ارادہ کرسکتا ہے، وزیر اطلاعات
افواج پاکستان پوری قوت سے اس حملہ کا جواب دیں گے اور اس جنگ کے نقصانات کا ذمہ دار مودی ہوگا، پاکستان کے مستند انٹیلجنس اطلاعات ہیں کہ انڈیا پاکستان پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا ہے،
پاکستان دنیا میں ہونے والی تمام دہشتگردیوں کی مذمت کرتا ہے، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے سے متعلق پاکستان نے کھلے دل سے تحقیقات کی پیشکش کی،
بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، اور عالمی برادری یہ جان لے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا،


