پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت، اسٹینڈنگ کمیٹی نے بل کی منظوری دے دی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بل کے مطابق، 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا تاکہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اور نوجوان ڈرائیوروں کے لیے مناسب قواعد وضع کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں